کسی ریکارڈ کو توڑنے کا کبھی نہیں سوچا عامرخان

اداکار ہوں، اپنے پرستاروں کی پسند کا خیال رکھتا ہوں یہی چیز مجھے مطمئن رکھتی ہے۔


Showbiz Desk September 20, 2013
اپنے چاہنے والون سے محبت کرتاہوں میں خود کوایسا کرنے کا چیلنج دیتا ہوں جو میں نے کبھی نہ کیا ہو۔، عامر خان۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار اور فلمساز عامر خان نے کہاہے کہ انھوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ وہ کتنے ریکارڈ توڑیں گے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ ایک اداکارہیں اور اپنے پرستاروں کی پسند کا خیال رکھتے ہیں جو انھیں مطمئن رکھتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والون سے محبت کرتاہوں میں خود کوایسا کرنے کا چیلنج دیتا ہوں جو میں نے کبھی نہ کیا ہو۔



میں اپنے چاہنے والوں سرپرائز دیناچاہتاہوں یہ وہ چیزیں ہیں جن سے میں دلچسپی رکھتاہوں۔واضح رہے کہ ان کی فلم دھوم تھری جس میں ابھیشک بچن ،ادے چوپڑا اور کترینہ کیف نے بھی کام کیا ہے 20دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

مقبول خبریں