برطانیہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرے گا

بزنس رپورٹر  جمعرات 8 اگست 2019
DFID اور ’ کارانداز‘ میں معاہدہ طے، پاکستان میں توانائی کے لیے کام کررہے ہیں، جوآنا ریڈ. فوٹو: فائل

DFID اور ’ کارانداز‘ میں معاہدہ طے، پاکستان میں توانائی کے لیے کام کررہے ہیں، جوآنا ریڈ. فوٹو: فائل

کراچی:  ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) برطانیہ کے عزم کے تحت پاکستان کی انڈسٹریل اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز (ایس ایم ای) سیکٹر کو ماحول دوست توانائی اور اس کی بچت کے لیے مالی سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں تعاون فراہم کرے گا۔

ڈی ایف آئی ڈی کے سسٹین ایبل انرجی اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ (SEED) پروگرام کا حصہ ہونے کے ناطے ’کار انداز‘ پاکستانی کاروباروں میں ماحول دوست توانائی کی پیداوار اور بچت کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے 15 ملین پاؤنڈز سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سیڈ پروگرام کلین انرجی اور توانائی کی بچت میں بہتری اور سرمایہ کاری کو بڑھانے سے متعلق مالی استحکام کا مظاہرہ کرنے والی فرموں، کاروباروں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کرے گا۔ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کی سربراہ جوآنا ریڈ اور کار انداز پاکستان کے سی ای او علی سرفراز نے معاہدہ پر دستخط کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔