شادی کی تاریخ نہ دینے پرایلزبتھ ہرلے نے شین وارن سے منگنی توڑ دی

وارن ان کے ساتھ شادی کے لیے تاریخ دینے سے مسلسل انکار کرتے رہتے تھے، اداکارہ


Showbiz Desk September 24, 2013
ادکارہ نے سابق کرکٹرکے ساتھ منگنی توڑ نے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وارن ان کے ساتھ شادی کے لیے تاریخ دینے سے مسلسل انکار کرتے رہتے تھے۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اداکارہ ایلزبتھ ہرلے نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کے ساتھ منگنی توڑدی ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ نے سابق کرکٹرکے ساتھ منگنی توڑ نے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وارن ان کے ساتھ شادی کے لیے تاریخ دینے سے مسلسل انکار کرتے رہتے تھے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ انھیں شین وارن کی صورت میں مستقبل کا ساتھی مل گیا ہے مگر حالیہ دنوں میں پیش آنیوالے واقعات ہمارے لیے خوشگوار نہیں تھے۔

مقبول خبریں