غیر ملکی صحافیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

صحافیوں کو بھارتی فوج کی جانب سے آبادی کو نشانہ بنانے پر بریفنگ دی گئی


ویب ڈیسک August 29, 2019
صحافیوں کو بھارتی فوج کی جانب سے آبادی کو نشانہ بنانے پر بریفنگ دی گئی، فوٹو: فائل

پاکستان میں صحافت کرنے والے عالمی میڈیا کے نمائندوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان میں موجود غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں صحافیوں کو بھارت کی جانب سے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کو آبادی کو نشانہ بنانے پر بریفنگ دی گئی جب کہ عالمی صحافتی اداروں کے نمائندوں نے آزادانہ طور پر مقامی افراد سے بات چیت بھی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن اور کرفیو سے بھارتی فوج کے مظالم کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں