بیٹے کے لیے سپرمین کی طرح ہوں اکشے کمار

بڑے اسٹارز کے ساتھ فلم کامیاب ہونے کا دور گزرچکا،اب اچھا اسکرپٹ چلتا ہے۔


Showbiz Desk September 27, 2013
فلم کا مصالحہ اچھاہو تویہ کامیاب ہو جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کا کہناہے کہ وہ اپنے بیٹے آراو کے لیے سپر مین کی طرح ہیں وہ میری ہر فلم کو دیکھتا اور پسند کرتاہے اسے ایکشن فلمیں زیادہ پسند ہیں ۔

ایک انٹرویوکے دوران اکشے کا کہناتھا کہ اب کسی ہیرو کی شخصیت سے فلم کی کامیابی کا دور گزر چکا ہے فلم کا مصالحہ اچھاہو تویہ کامیاب ہو جاتی ہے اکثر بڑے اسٹارز والی فلمیں بھی ناکام ہوجاتی ہیں اب صرف وہی فلم کامیاب ہوتی ہے جو اچھی ہو جسکا اسکرپٹ اچھا ہو اور اسپر بہتر کام کیا گیا ہو۔



اکشے کمار نے کہا کہ میں کبھی اداکاروں کی درجہ بندی میں نہیں پڑا آج کل کوئی اداکار چھوٹا نہیں اور نہ میں کسی کو چھوٹا اداکار خیال کرتاہوں ۔میری آنیوالی فلم ''باس''ملیالم زبان کی فلم ''پوکیری راجہ'' کا ہندی ری میک ہے۔

مقبول خبریں