ندیم عباس لونے والاکی بریڈ فورڈ میں شاندار پرفارمنس

لارڈ میئر مانچسٹر پرفارمنس سے جھوم اٹھے، 3اکتوبر کو برمنگھم میں پرفارم کروں گا۔


Showbiz Reporter September 27, 2013
ندیم عباس لونے والہ نے 2 گھنٹے تک پرفارم کرتے ہوئے اپنے اوراپنے والد کے مقبول گیت پیش کیے۔ فوٹو: فائل

گلوکار ندیم عباس لونے والہ کی برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں شاندار پرفارمنس پرلارڈ میئرمانچسٹر بھی جھوم اٹھے۔

گزشتہ روز بریڈ فورڈ میں منعقدہ پروگرام میں ندیم عباس لونے والہ نے 2 گھنٹے تک پرفارم کرتے ہوئے اپنے اوراپنے والد کے مقبول گیت پیش کیے۔ جس پرہال میں موجود پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی جھومتی رہی۔ اس موقع پرلارڈمیئر مانچسٹر نعیم الحسن نے ندیم عباس کومبارکباددی بلکہ ان کوٹائون ہال بھی مدعو کیا۔ شاندار پرفارمنس کے بعد جب ندیم عباس مانچسٹر پہنچے توان کا بھرپورانداز سے استقبال کیاگیا اورانھیں لارڈ میئرنے ٹائون ہال کی تاریخی عمارت بھی دکھائی ۔



اس موقع پرموجود لوگوںنے ندیم عباس کے ساتھ تصاویربنوائیں اور آٹوگراف بھی لیتے رہے۔ ''نمائندہ ایکسپریس'' سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے ندیم عباس لونے والہ نے بتایاکہ میں ایک ماہ کے دورے پربرطانیہ میں ہوں اوریہاں مختلف شہروں میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کثیرتعدادمیںشرکت کررہی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ یکم اکتوبر کومانچسٹر 3 اکتوبر کو لندن اور برمنگھم میں پرفارم کرونگا۔

مقبول خبریں