سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ

وزیر اعظم عمران خان کا حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم


ویب ڈیسک September 19, 2019
وزیراعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا (فوٹو:فائل)

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، دو طرفہ و اقتصادی تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل کی رسد گاہوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سعودی فرمانروا کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں