پٹرول بجلی مہنگی ہونے کیخلاف مظاہرے ریلیاں ٹرانسپورٹروں نے کرایے بڑھادیے

لاہور میں رکشا ڈرائیوروں اور گڈز ٹرانسپورٹروں نے مظاہرے کیے، ملتان، راولپنڈی، سکھر میں بھی احتجاج


کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی ہڑتال کا اشارہ دے دیا ۔فوٹو:فائل

KARACHI: پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف منگل کو مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جبکہ ٹرانسپورٹروں نے مختلف روٹس پر کرائے ازخود بڑھا دیے جس پر مسافروں کے ساتھ جھگڑے کے واقعات بھی پیش آئے۔

این این آئی کے مطابق لاہورکے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ انٹر سٹی روٹس پر چلنے والی اے سی اور نان اے سی بسوں کے مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ آل ٹرانسپورٹ بس اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے، اس لیے ممکن نہیں کہ موجودہ کرایوں پربسیں چلائیں۔ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین اعظم نیازی نے کہا کہ آج اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرائے بڑھانے ہیں یا پھر پہیہ جام ہڑتال کرنی ہے۔ اسٹاف رپورٹر کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ سندھ بھر کی تنظیموں کا اجلاس طلب کرکے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کرینگے۔



نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور میں عوامی رکشہ یونین پریس کلب کے مظاہرہ کیا، مرکزی صدر مجید غوری نے کہا کہ ظالمانہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو پورے لاہور کا پہیہ جام کر دیں گے۔ آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کے تحت گڈز ٹرانسپورٹرز نے سبزی منڈ ی راوی روڈ کو تمام ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجاجی مظاہر ہ کیا' مظاہرین نے ٹائر جلا کر حکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی کی ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا، احتجاج میں ایک ٹرانسپورٹر نے حکومتی فیصلے سے دلبرداشتہ ہو کر پیٹرول پی لیا جس کومقامی افراد نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ مظاہرے کی وجہ سے شہر بھر میں کئی گھنٹے تک بد ترین ٹر یفک جام رہا۔

مقبول خبریں