ایبٹ آبادآپریشن جھوٹ تھاامریکی صحافی سیمورہرش

امریکی حکومت معلومات چھپارہی ہے،میڈیااوباماکیخلاف بات کرنے سے ڈرتاہے


این این آئی October 06, 2013
ایبٹ آبادکمیشن رپورٹ میں بھی امریکا کی دی تفصیلات ہی ہیں،گارڈین کوانٹرویو ۔ فوٹو : فائل

امریکی صحافی سیمورہرش نے ایبٹ آبادآپریشن کوجھوٹ کاپلندہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں ایبٹ آبادکمیشن کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں بھی زیادہ ترامریکا سے ملنے والی معلومات شامل تھیں۔

برطانوی اخبار''دی گارڈین'' کوانٹرویو میں سیمورہرش نے امریکی حکومت اورمیڈیاکوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایبٹ آبادآپریشن سے متعلق دی گئی تمام معلومات بہت بڑاجھوٹ ہے اورامریکی حکومت اس حوالے سے تفصیلات چھپارہی ہے۔



انھوں نے کہاکہ اس آپریشن کے حوالے سے پاکستان میں جورپورٹ تیارکی گئی، اس میں بھی زیادہ ترامریکی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات شامل ہے۔سیمورہرش نے کہاکہ امریکی میڈیاصدراوباما کیخلاف بات کرنے سے ڈرتاہے اوراسی لیے میڈیانے آپریشن کے حوالے سے زیادہ تحقیقات نہیں کی۔ امریکی میڈیاحکومتی رپورٹوں پربھروسہ کرتاہے جبکہ حکومتی عہدیدارصدرکودوبارہ منتخب کرانے کیلیے معلومات روک سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سیمورہرش ''پولیٹزرپرائز'' بھی جیت چکے ہیں اور صحافت سے متعلق انکی کتاب جلدشائع ہونے والی ہے جس میں ایبٹ آبادآپریشن اور میڈیاکے کردارپر بحث کی گئی ہے۔

مقبول خبریں