کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی دیپکا پڈوکون

نئی فلموں پر زیادہ توجہ بھی اسی لیے دے رہی ہوں تاکہ اپنی ساکھ کو بھی برقراررکھا جاسکے


این این آئی October 07, 2013
کام کو معیاری بنانے کے لیے ہروقت تیار رہتی ہوں اگلے سال کے لیے پلان بنا لیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ بالی وڈ میں نئی فلموں کی کمی نہیں ہے اور کام میں مصروف ہوں۔

انھوں نے کہا کہ مزید کام کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔ نئی فلموں پر زیادہ توجہ بھی اسی لیے دے رہی ہوں تاکہ اپنی ساکھ کو بھی برقراررکھا جاسکے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ کام کے وقت سخت گیر ہوجاتی ہوں ویسے میرا مزاج نرم خو ہی ہے مگر کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ۔



اپنے کام کو معیاری بنانے کے لیے ہروقت تیاررہتی ہوں اور ہر طرح کے کرداروں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔انھوں نے بتایا کہ اگلے سال بہت زیادہ کام کرنا ہے جس کے لیے ابھی سے پلان بنایا ہے۔ نئی فلموں کی شیڈول شوٹنگز کے ساتھ اپنی دیگر شوبز سرگرمیوں کو بھی ترتیب دے رہی ہوں۔

مقبول خبریں