امریکاشٹ ڈاؤن میں فارغ ملازمین کو تنخواہ دینے کا بل منظور

توقع ہے کانگریس قرضہ جات کی حد میں توسیع کی تجویز مان لے گی، اوباما


این این آئی October 07, 2013
پینٹاگون نے شٹ ڈاؤن کے باوجود اپنے سویلین ملازمین کوواپس ڈیوٹی پر بلا لیا۔ فوٹو؛ فائل

امریکی حکومت کاشٹ ڈاؤن چھٹے روزمیں داخل ہوگیا تاہم امریکی ایوان نمائندگان نے جبری چھٹیوںپر بھیجے گئے ملازمین کوتنخواہ دینے کا بل منظور کرلیا۔

جبکہ پینٹاگون نے شٹ ڈائون کے باوجوداپنے سویلین ملازمین کوواپس ڈیوٹی پر بلا لیاہے۔ ادھر امریکی صدراوباما نے کہاہے کہ وہ نہیںسمجھتے کہ کانگریس ملکی قرضے کی حدمیں توسیع دینے کی وسط اکتوبرکی ڈیڈلائن کے خلاف کوئی اقدام کریگی۔



ایک انٹرویومیں امریکی صدرنے کہاکہ انھیں توقع ہے کہ کانگریس ملک کے قرضہ جات کی حد میں 16.7 ٹریلین ڈالر کی توسیع کی تجویزمان لے گی تاکہ زیادہ رقوم حاصل ہو سکیں۔

مقبول خبریں