بھارتی ریاست بہاراورجھاڑکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 بچوں سميت 32 افراد ہلاک

تيز ہواؤں كے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں نے سالوں پرانے درخت اكھاڑ ديے ہیں جبکہ كئی مكانات كو بھی نقصان پہنچا ہے۔


این این آئی October 07, 2013
بھارت كے مشرقی حصے ميں ہر سال جون تا اكتوبر كے مہينوں ميں آسمانی بجلی گرنے كے واقعات عام ہيں ، فوٹو اے ایف پی

بھارت كی مشرقی رياستوں بہار اور جھاڑكھنڈ ميں آسمانی بجلی گرنے سے 9 بچوں سميت 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

غير ملكی ميڈيا كے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے كے نگران ادارے نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹی كی وزير نے بتايا كہ رياست بہار ميں آسمانی بجلی گرنے سے 7 بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے جبکہ رياست جھاڑكھنڈ میں آسامی بجلی گرنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے، تيز ہواؤں كے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں نے سالوں پرانے درخت اكھاڑ ديے ہیں جبکہ كئی مكانات كو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت كے مشرقی حصے ميں ہر سال جون تا اكتوبر كے مہينوں ميں آسمانی بجلی گرنے كے واقعات عام ہيں تاہم گزشتہ دنوں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

مقبول خبریں