آٹو پارٹس کے تاجروں سے بھتہ وصول کرنیوالا گرفتار آپریشن سے بھتہ خوری کم ہوگئی عتیق میر

ماڑی پور سے گینگ وار کارندہ بھتہ خور حنیف پکڑا گیا، 2 ساتھی فرار ہوگئے،ایس ایس پی نوید خواجہ


Staff Reporter October 10, 2013
مقدمات درج کروارہے ہیں، موبائل کی غیر تصدیق شدہ سمیں آپریشن ناکام کردیں گی، تاجررہنما۔ فوٹو: محمد ثاقب/ایکسپریس

اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے آٹو اسپیئر پارٹس کے تاجروں سے بھتہ طلب کرنے اور وصول کرنے والے بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار بھتہ خور کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، پولیس نے دوسری کارروائی میںدہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی سی آئی اے نوید احمد نثار خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پور سے بھتہ وصول کرنے والے بھتہ خور محمد حنیف ولد محمد مسکین کو گرفتار کرکے اسلحہ ، موبائل فون اور مختلف موبائل سمیں برآمد کرلیں جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے،گرفتار بھتہ خور کا تعلق لیاری گینگ وار کے جھینگو گروپ سے ہے اور وہ محبوب نامی آٹو پارٹس کے تاجر سے10لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے آیا تھا ،گرفتار بھتہ خور اس سے قبل اسی تاجر سے 3 لاکھ اور اس کے رشتے دار ظہیر سے2 لاکھ روپے بھتہ وصول کر چکا ہے،گرفتار بھتہ خور 35 تاجروں کو بھتے کی وصولی کیلیے موبائل فون پر کال کرتا تھا اور اس کی گرفتاری سے 35 کیسز بھی حل ہوجائیں گے۔



نوید خواجہ نے مزید بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے ایک اور کارروائی میں دہرے قتل میں ملوث ملزم کریم خان ولد گلو خان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم نے 2009 میں گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں دہرے قتل کی واردات کی تھی عدالت نے اسے اشتہاری قرار دیا تھا،اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئر مین عتیق میر کا کہنا نے کہا کہ حالیہ ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کی خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے باعث، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے انھوں نے ہا کہ اگر کسی وجہ سے کراچی آپریشن ناکام ہوا تو اس کی ذمے داری موبائل سمیں فروخت کرنے والی کمپنیاں ہوں گی۔

مقبول خبریں