کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی سوہا علی

میں نے بہت پڑھائی کی، این جی او میں کام کیا ، بینک میں بھی نوکری کی


این این آئی October 14, 2013
آپ کے اندر ایک اداکار چھپا بیٹھا ہے تو اسے باہر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کی نئی فلم'' وار چھوڑو ناں یار'' میں صحافی کا کردار ادا کرنے والی سوہا علی خان کہتی ہیں کہ وہ کبھی بھی ادا کارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں سوہا نے کہا کہ میری والدہ شرمیلا ٹیگور ایک مشہور ادا کارہ تھیں اور بھائی سیف علی خان بھی سپر اسٹار ہیں تو اس کا مجھ پر الٹا اثر ہی رہا۔سوہا کا کہنا ہے کہ میں اپنے لیے ایک الگ شناخت چاہتی تھی۔



ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے بہت پڑھائی کی، این جی او میں کام کیا ، بینک میں بھی نوکری کی لیکن اگر آپ کے اندر ایک اداکار چھپا بیٹھا ہے تو اسے باہر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مقبول خبریں