پنجاب حکومت کا منہاج القرآن کو مینار پاکستان پر میلاد کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار

کانفرنس میں دیگر مذاہب کے رہنما بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور قراء حضرات بھی مدعو کیے جاتے ہیں


Numainda Express November 01, 2019
تحریک منہاج القرآن 35سال سے عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد کررہی تھی (فوٹو : فائل)

پنجاب حکومت نے تحریک منہاج القرآن کو عالمی میلادؐ کانفرنس مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

پنجاب حکومت نے تحریک منہاج القرآن کو 36ویں عالمی میلادؐ کانفرنس مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی اور اس حوالے سے منہاج القرآن انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن 35 سال سے عالمی میلادؐ کانفرنس مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد کررہی تھی جس سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کرتے ہیں جب کہ کانفرنس میں ہر سال امریکا، برطانیہ، یورپ سے وفود شرکت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جامعہ الازہر مصر کے پروفیسرز اور عرب شیوخ بھی اس عالمی میلادؐ کانفرنس میں مدعو کیے جاتے ہیں، منہاج القرآن ہر سال 11 اور 12 ربیع الاول کی شب ولادت مصطفیﷺ کے جشن کے طور پر مناتی ہے۔

مقبول خبریں