محبت کیلیے وقت نہیں جو اچھا لگتا ہے وہ کرتی ہوں نرگس فخری

فلم انڈسٹری میں زیادہ دیر دوستی برقرار رکھنا ممکن نہیں، اداکارہ


Showbiz Desk October 19, 2013
فارغ وقت میں خاندان والوں کے ساتھ رہنا اور گھر پرسونا پسند کرتی ہوں، نرگس فخری فوٹو: فائل

بالی ووڈ فلم راک اسٹار سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے میرا تمام دھیان اپنے کام کی طرف ہے ہے۔

محبت کے لیے میرے پاس وقت نہیں ہے میں اپنا تمام وقت اداکاری کو دینا اور خود کو بہتر بنانا چاہتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں وقت کی قلت کے باعث دوستی کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنا ممکن نہیں ۔میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ اسے دوستی میں خرچ کروں شوٹنگز کے بعد جو تھوڑا بہت وقت فارغ ملتا ہے اس دوران گھر پر رہنا اور سونا پسند کرتی ہوں ۔میرے مطابق میرا فارغ وقت سب سے پہلے میرے خاندان والوں کا ہے اسے کے ان دوستوں کا جو ملک سے باہر ہیں اس لیے میرے پاس تعلقات بنانے کا کوئی وقت نہیں میں چاہتی ہوں کہ اپنا تمام تر وقت اپنے کام میں اور کچھ سیکھنے میں صرف کروں اور یہ میرے لیے بہتر ہے ۔میں ایک آزاد خاتون ہوں اور مجھے جو اچھا لگتاہے وہ کرتی ہوں میں جانتی ہوں کہ میں نے اپنے وقت کو کیسے استعمال کرنا ہے لوگ تعلقات بنانے کی خواہش رکھتے ہیں مگر میرے نزدیک آزادی کے لیے اپنا مستقبل بنانا ضروری ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں نرگس فخری کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کی حیثیت سے آپکی پرائیویسی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور کچھ چیزوں کو سب سے الگ رہنا چاہیے مگر جب آپ خود ساختہ عوامی شخصیت بن جاتی ہیں تو آپکی زندگی ایک خوردبین کے نیچے آجاتی ہے ۔لوگ اپکے متعلق گفتگو کرتے ہیں اور اپکے متعلق ہر چیز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ شروع میں میں ان چیزوں سے پریشان ہوجاتی تھی پھر میں نے اس پر ہنسنا شروع کردیا اور اب میں اسے نظر انداز کردیتی ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں نرگس فخری نے کہا کہ مجھے کسی ساتھی اداکارہ سے کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی میں کسی کو اپنے لیے خطرہ تصور کرتی ہوں ۔میں جن کے ساتھ کام کررہی ہوں وہ میرے لیے بہترین ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ سسلسلہ جاری رہے گا۔ادکارہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ مردوں کی انڈسٹری ہے تاہم خواتین یہاں آہستگی سے آپنا مقام بنارہی ہیں اور اپنے ٹیلنٹ کو منوا رہی ہیں میرے خیال میں یہ انڈسٹری کے لیے بہترین تبدیلی ہے اور وہ اپنے بہتر کی جانب جارہی ہے۔



نرگس فخری تیلگوبلاک بسٹر فلم ''کندریگا''کے ریمیک ''میں تیرا ہیرو'' میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔اس فلم کی ہدایات ورن دھاوان دے رہے ہیں اس فلم کو 4اپریل 2014 کو ریلیز کیاجائے گا۔ اداکارہ کا اپنی اس فلم کے مطلعق کہنا ہے کہ اس فلم میں میرا کردار اپنے پہلے کرداروں سے ہٹ کر ہے امید ہے شائقین کو پسند آئیگا۔ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق تگمانشوڈھولیا جو 1982میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم شوقین کا ریمیک بنانے جارہے ہیں میں نرگس فخری اکشے کمار کے ساتھ لیڈنگ رول کررہی ہیں ۔ واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری 20اکتوبر 1979کو نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیدا ہوئیں ۔نرگس فخری کی والدہ چیکو سلوواکیہ کی رہنے والی تھیں جب کہ والد کا تعلق پاکستان سے تھا ۔اداکارہ ابھی چھ برس کی عمر میں ہی پہنچیں تو دونوں میں طلاق ہوگئی ۔نرگس فخری کے مطابق انھیں کھانا پکانے کا بھی شوق ہے اور وہ باقاعدگی سے یوگا کرتی ہیں ۔

فخری امریکی شہریت رکھتی ہیں۔ کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2004سے 2009 کے دوران امریکی کی ٹاپ ماڈلز میں ان کا شمار ہونے لگا ۔2011میں بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم رنبیر کپور کے ساتھ ''راک اسٹار ''کی جس پر انھیں آئیفا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔نرگس فخری کے متعلق بالی ووڈ حلقوں کاکہناہے کہ آسٹریلوی نژاد اداکارہ کی پہلی ہی فلم راک اسٹار نے جس طرح کامیابی حاصل کی اسے فلمی حلقوں سے دور نہیں ہوناچاہئیے تھا۔ اب یہ دوبارہ بالی ووڈ میں آگئی ہے ۔ اور بڑے بینرز کی فلموں میں کام کررہی ہے ۔ اسے اس سلسلہ کو توڑنا نہیں چاہیے ۔ اس کی اپنی پہلی ہی فلم ''راک اسٹار'' میں پرفارمنس بہت اچھی رہی اس فلم کو شائقین کی طرف سے کافی رسپانس ملا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو'' میں اس نے جس طرح آئٹم سانگ پر پرفارم کیاہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک منجھی ہوئی ڈانسر اور اداکارہ ہے ۔ اگر یہ اسی طرح محنت اور لگن سے مسلسل کام کرتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب نرگس فخری ہر دوسری فلم میں شائقین کو نظر آئے گی اور اس کی وجہ سے بے شمار فلمیں باکس آفس پر کامیابی حاصل کریں گی ۔

مقبول خبریں