غیر ملکی فنڈنگ پی ٹی آئی کا فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

الیکشن کمیشن نے 10 اکتوبر کو اپنے دائر اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلہ دیا، استدعا


Numainda Express November 08, 2019
الیکشن کمیشن نے 10 اکتوبر کو اپنے دائر اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلہ دیا، استدعا۔ فوٹو: فائل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف نے10اکتوبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، اکبر ایس بابر اور غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کیلیے بنائی گئی کمیٹی کو فریق بناتے ہوئے استدعاکی گئی ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکا جائے اور10 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا حکمنامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست کا فیصلہ آنے تک حکم نامے پر عمل درآمد روکا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دس اکتوبر کو اپنے دائر اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر درخواستیں خارج کیں۔

 

مقبول خبریں