کرکٹ کا دروازہ بند ہونے پر شکیب الحسن نے فٹبال میں دل لگالیا

شکیب الحسن نے گزشتہ روز کورین تارکین کی ٹیم کے خلاف فوٹی ہیگز نامی سائیڈ کی نمائندگی کی۔


Sports Desk November 10, 2019
شکیب الحسن نے گزشتہ روز کورین تارکین کی ٹیم کے خلاف فوٹی ہیگز نامی سائیڈ کی نمائندگی کی۔ فوٹو : فائل

کرکٹ کے دروازے بند ہونے پر بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے فٹبال میں دل لگالیا۔

شکیب الحسن نے گزشتہ روز کورین تارکین کی ٹیم کے خلاف فوٹی ہیگز نامی سائیڈ کی نمائندگی کی، یہ میچ ڈھاکا میں بنگلادیش آرمی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں شکیب کی ٹیم 3-2 سے فاتح رہی۔

یاد رہے کہ بکی کی جانب سے رابطہ کیے جانے کی رپورٹ نہ کرنے کے جرم میں آئی سی سی نے شکیب پر 2 برس کی پابندی عائد کی ہے تاہم ان میں سے ایک سال کی سزا معطل ہے۔

 

مقبول خبریں