خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد اوپی ڈیزکھل گئیں

حکومت کا ڈاکٹروں کی ملازمتوں کو تحفظ دینے سمیت مختلف معاملات پر آمادگی کا عندیہ


Numainda Express November 11, 2019
حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات کے لئے کمیٹی تشکیل دے گی : فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد 47 روز سے بند اوپی ڈیزکھل گئیں اور تمام طبی سروسزبحال ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں بالآخر47 روزبعد بند اوپی ڈیزکھل گئیں اور ہڑتال ختم ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے تمام طبی سروسز بحال کردیں۔

حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات پر سوچ بچار کے لئے کمیٹی تشکیل دے گی جس کے کنوینر صوبائی وزیر قانون سلطان محمد ہوں گے جبکہ وزیرخوراک قلندر لودھی، صوبائی وزیر توانائی عمر ایوب کے علاوہ سیکٹری صحت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تین ممبر کمیٹی میں شامل ہونگے۔

کمیٹی آئندہ دو ماہ میں ڈاکٹرز و طبی عملے کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کی ملازمتوں کو تحفظ دینے سمیت مختلف معاملات پر آمادگی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

مقبول خبریں