کراچی یونیورسٹی کی ویمن ٹیم بناکر تھائی لینڈ لے جانے پروضاحت طلب

آل حسن، کوچ نورالامین، منیجر سلمی بی بی اور7 ویمن کھلاڑیوں کو موقف پیش کرنے کیلیے 8 نومبرکیلیے نوٹس جاری ہوئے تھے۔


Sports Reporter November 16, 2019
آل حسن، کوچ نورالامین، منیجر سلمی بی بی اور7 ویمن کھلاڑیوں کو موقف پیش کرنے کیلیے 8 نومبرکیلیے نوٹس جاری ہوئے تھے۔ فوٹو : فائل

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے کراچی یونیورسٹی کی ویمن ٹیم بناکر تھائی لینڈ لے جانے پروضاحت طلب کرلی۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی ڈسپلنری کمیٹی اولمپئین اصلاح الدین اینڈ ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کے کوچ آل حسن و دیگر کیخلاف فائنل شوکاز نوٹس پرہفتہ کو سماعت کریگی، ان کوبلا اجازت کراچی یونیورسٹی کی ویمن ٹیم بناکر لڑکیوں کو تھائی لینڈ لے جانے پروضاحت کرنے کوکہاہے۔

قبل ازیں آل حسن، کوچ نورالامین، منیجر سلمی بی بی اور7 ویمن کھلاڑیوں کو موقف پیش کرنے کیلیے 8 نومبرکیلیے نوٹس جاری ہوئے تھے،کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹراسپورٹس راشد قریشی نے ٹیم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کراچی کی ویمن ٹیم تھائی لینڈ نہیں گئی، میجر(ر) شاہ نواز کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

مقبول خبریں