ہمیشہ منفرد کام کرنے کی کوشش کی فاطمہ آفندی

اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ ازواجی زندگی میں بندھنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔


Showbiz Reporter October 28, 2013
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ ازواجی زندگی میں بندھنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ فوٹو: فائل

اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہاہے کہ ساتھی فنکاروں کے کام سے مطمئن ہوں میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ کچھ ہٹ کرکروں تاکہ لوگوں کو میرا کام پسندآجائے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ مجھے سنجیدہ کہانیوں کونبھانے میں زیادہ مزہ آتاہے ایک ہی جیسی کہانیوں پرڈرامے بنانے کا کلچرختم ہوچکا ہے اب عوام سمجھدار ہیں اورہربارکچھ نیادیکھنا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ ازواجی زندگی میں بندھنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا میرا شوہر پہلے میرادوست ہے اوران کی طرف سے مجھے ڈراموں میں کام کرنے کی مکمل اجازت ہے۔

مقبول خبریں