پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں آئی ایم ایف کا اعتراف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی


ویب ڈیسک December 20, 2019
حکومت کی پالیسیاں ملک میں اقتصادی استحکام کیلیے معاون ہیں، آئی ایم ایف(فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کرلیا ہے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی پالیسیاں ملک میں اقتصادی استحکام کیلیے معاون ہیں، پاکستان میں مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ کے تعین کا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی اب ٹھہراؤ آیا ہے۔

 

مقبول خبریں