ثنامیر کو’وزڈن‘ نے رواں دہائی کی بہترین ویمنزٹیم کاکپتان مقررکردیا

جب بھی پاکستان کا جھنڈا عالمی سطح پر بلند ہو تو میرا دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے، سابق کپتان


Sports Desk December 22, 2019
جب بھی پاکستان کا جھنڈا عالمی سطح پر بلند ہو تو میرا دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے، سابق کپتان۔ فوٹو:فائل

سابق کپتان ثنامیر کو معروف جریدے 'وزڈن' نے رواں دہائی کی بہترین ویمنز ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

ثنا میر اس سائیڈ میں جگہ پانے والی پاکستان کی واحد کھلاڑی ہیں، اس میں انگلینڈ کی 3، آسٹریلیا اور بھارت کی 2،2 جبکہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔پلیئرز کا انتخاب 2010 سے اب تک کی پرفارمنس پر ہوا۔

ثنا میر نے کہاکہ دنیا کی بہترین کرکٹرز کے ساتھ ٹیم میں شامل ہونا باعث فخر ہے، جب بھی پاکستان کا جھنڈا عالمی سطح پر بلند ہو تو میرا دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔

 

مقبول خبریں