پاکستانی نژادکینیڈین فلمسازشازینہ منظورنے ٹیلی فلم بنالی

فلم ’’بڑا شاعر چھوٹا آدمی‘‘خوابوں کی تکمیل کے لیے دیارِغیرجانیوالوں کے متعلق ہے،گفتگو


Showbiz Reporter November 05, 2013
میں نے اپنی ٹیلی فلم میں اس اہم ایشوکو اجاگرکرنے کی کوشش کی ہے،فلمساز۔ فوٹو : فائل

پاکستانی نژاد کینیڈین فلم میکرشازینہ منظورنے دیارِ غیر میں بسنے والے لوگوں کی زندگی پرٹیلی فلم ''بڑا شاعر چھوٹاآدمی''بنا ڈالی۔

فلم کی ڈائریکشن بھارت سے تعلق رکھنے والے آصف رشید نے دی ہیں اوراس کی کہانی اور پروڈیوسر شازینہ منظور اور جاوید دانس کی ہے۔ جب کہ فلم کی کاسٹ اظفرطاہر، شینوشرما، شازینہ منظور، رافعہ اقبال، عدیل دانش، کامل منظور، محسن مرزا اورکامران شامل ہیں۔ کینیڈا سے لاہورآمدپر شازینہ منظورنے ''ایکسپریس'' کوانٹرویو دیتے ہوئے بتایاکہ ٹیلی فلم ''بڑاشاعرچھوٹاآدمی'' کی کہانی ایسے لوگوں کی عکاسی کرتی ہے جو بہت سارے خوابوںکو حقیقت کارنگ دینے کے لیے دیارغیرمیں جاتے ہیں۔



اس دوران انھیں رہائش، کھانا پینا سمیت بہت سے مسائل کا سامنا رہتاہے اوریہی نہیں انھیں وہاں زندگی بسر کرنے کے لیے بہت سے ایسے کام بھی کرنے پڑتے ہیں جوٹھیک نہیں ہیں۔ میں نے اپنی ٹیلی فلم میں اس اہم ایشوکو اجاگرکرنے کی کوشش کی ہے ایک سوال کے جواب میں شازینہ نے بتایاکہ انھوں نے کینیڈا میں تعلیم حاصل کی اورپھرکینیڈا میں سرکا ری ملازمت کی جوکہ بہت کم ہوتا ہے۔ یہاں پرسرکاری ملازمت کے میرٹ تک پہنچنا بے حدمشکل ہے ۔ اس کے علاوہ میں سوشل ورکر کے طورپربھی یہاں کام کرتی ہوں۔

مقبول خبریں