دبئی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈکے نام

سال کی بہترین ویمن فٹبالر کا اعزاز انگلینڈ کی لوزی برانز نے جیتا


Sports Desk December 31, 2019
دبئی: پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈکے نام

پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی گلوب ساکر پلیئر آف دی ایئرایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

ٹرافی ملنے پر رونالڈو انتہائی مسرور دکھائی دیے، ایوارڈزکی رنگارنگ تقریب میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے، ایوارڈ کے فاتح کا تعین ووٹنگ سے کیاگیا، رونالڈو نے نئے برس بھی عمدہ کھیل پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

سال کی بہترین ویمن فٹبالر کا اعزاز انگلینڈ کی لوزی برانز نے جیتا، جبکہ جرگن کوپ بہترین کوچ قرار پائے۔

مقبول خبریں