ملالہ یوسف زئی ’’سخاروف‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

پاکستان میں لوگ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں جبکہ مکمل طور پر اظہار رائے کی آزادی بھی نہیں،ملالہ


ویب ڈیسک November 20, 2013
یورپی ممالک کو پسماندہ ممالک کی ترقی کے لئے بھی کام کرنا چاہئے،ملالہ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں تعلیم کے لئے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو یورپ کے سب سے بڑے ایوارڈ ''سخاروف'' سے نوازا گیا جس کے بعد ملالہ پہلی پاکستانی بن گئیں جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

یورپی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرنا اعزاز کی بات ہے، یورپی ممالک کو چاہئے کہ ان ممالک کے لئے کام کریں جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،دنیا میں کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں اب بھی بھوک کا غلبہ ہے، پاکستان میں لوگ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں جبکہ مکمل طور پر اظہار رائے کی آزادی بھی نہیں۔ یورپی ممالک دنیا میں پسماندگی کے خاتمے کے لئے کام کریں۔

ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر سخاروف ایوارڈ ملالہ یوسف زئی کے علاوہ نیلسن منڈیلا اور میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو بھی دیا جاچکا ہے ۔

مقبول خبریں