پی ایس ایل غیرملکی کرکٹرز بھی معترف

پاکستان کی بھرپور مہمان نوازی کے معترف غیرملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کھیل کے معیار کو بھی سراہا ہے


Sports Reporter March 10, 2020
پاکستان کی بھرپور مہمان نوازی کے معترف غیرملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کھیل کے معیار کو بھی سراہا ہے فوٹوفائل

پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد اب غیرملکی کرکٹرز بھی پاکستان سپر لیگ کے سحر میں مبتلا ہو گئے۔

پاکستان کے چار مختلف شہروں میں کرکٹ کھیلنے کے بعد غیرملکی کھلاڑی لیگ کے دوران ماحول، تماشائیوں کی شرکت اور گراؤنڈ اسٹاف کی بھرپور تعریف کررہے ہیں۔

پاکستان کی بھرپور مہمان نوازی کے معترف غیرملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کھیل کے معیار کو بھی سراہا ہے، معین علی کا کہنا ہے کہ ملتان میں شائقینِ کرکٹ کا جوش دیدنی تھا۔

کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور شرجیل خان کی ٹاپ آرڈر میں موجودگی ہماری ٹیم کی طاقت ہے۔

مقبول خبریں