ورلڈ اور ایشیا الیون کے بنگلادیش میں میچز بھی کورونا وائرس کی نذر

میچز سے قبل اے آر رحمان کا کنسرٹ بھی ختم کردیا گیا۔


Sports Desk March 12, 2020
میچز سے قبل اے آر رحمان کا کنسرٹ بھی ختم کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

ورلڈ اور ایشیا الیون کے درمیان بنگلادیش میں شیڈول 2 میچز بھی کورونا وائرس کی نذر ہوگئے۔

ورلڈ اور ایشیا الیون کے درمیان میچز کا انعقاد بالترتیب 21 اور 22 مارچ کو ہونا تھا، ان میں ویرات کوہلی، لسیتھ مالنگا اور کرس گیل جیسے اسٹارز حصہ لیتے،میچز سے قبل اے آر رحمان کا کنسرٹ بھی ختم کردیا گیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ایک ماہ بعد صورتحال کا جائزہ لے کرکوئی فیصلہ کریں گے۔

مقبول خبریں