ٹریژری بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا جاری

رواں ماہ کے دوران سرمایہ کاروں نے ٹریژری بلز سے 64کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا


Business Reporter March 13, 2020
رواں ماہ کے دوران سرمایہ کاروں نے ٹریژری بلز سے 64کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا فوٹو : فائل

پاکستان کے ٹریژری بلز سے غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلا جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے ٹریژری بلز سے 64 کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔ 11 مارچ کو غیرملکی سرمایہ کاروں نے ٹریژری بلز سے مزید 25کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکال لی گئی۔

رواں مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی سیکیورٹیز میں 3ارب 47 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔رواں مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 97کروڑ 20لاکھ ڈالر کا انخلا ریکارڈ کیاگیا۔

مقبول خبریں