صحافی نہیں تمہارا دوست ہوں، پریس کانفرنس جیسی باتیں نہ کرو

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 1 اپريل 2020
بیٹسمین غائب دماغی میں پاکستان سپر لیگ کو آئی پی ایل کہہ بیٹھے۔ فوٹو: فائل

بیٹسمین غائب دماغی میں پاکستان سپر لیگ کو آئی پی ایل کہہ بیٹھے۔ فوٹو: فائل

کراچی: انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن اپنے سوشل میڈیا لائیو سیشن میں پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد کا مذاق اڑاتے رہے، خاص طور پر انھوں نے پی ایس ایل میں فلاپ شو پر خوب تنقید کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اس سیزن میں 7 میچز میں صرف 61 رنز بنانے والے احمد شہزاد سے پیٹرسن نے کہا کہ ’آپ بہت زیادہ فضول باتیں کر رہے ہیں جو ایک کان سے اندر اور دوسرے سے باہر جارہی ہے، بالکل ایسا ہی آپ ڈریسنگ  روم میں کرتے ہیں م ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کب آپ کو سننا چاہیے کیونکہ باتوں میں ربط ہی نہیں، میں آپ کی بیٹنگ کے بارے میں پوچھ رہا ہوں کہ آپ رنز اسکور کیوں نہیں کررہے۔

انھوں نے احمد شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی صحافی نہیں، آپ کا دوست ہوں، مجھ سے ایسے بات مت کریں جیسے پریس کانفرنس میں بیٹھے ہوں، لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ رنز اسکور کیوں نہیں  کررہے، انھیں اس بات میں دلچسپی نہیں کہ آپ کتنی محنت کرتے ہیں‘۔

پیٹرسن نے احمد شہزاد کے ہیئر اسٹائل کا بھی مذاق اڑایا، اس دوران خود غائب دماغی میں پاکستانی بیٹسمین پی ایس ایل کو ’آئی پی ایل‘ کہہ گئے جس پر سوشل میڈیا پر بھی ان کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔