زندگی کا ہر گزرتا لمحہ انجوائے کرتا ہوںسیف علی خان

والد کی وفات کے بعد سے ان کو ہر وقت موت کا دھڑکا لگا رہتا ہے اور نہ جانے کس وقت مر جائوں


APP/showbiz Desk December 03, 2013
والد کی وفات کے بعد سے ان کو ہر وقت موت کا دھڑکا لگا رہتا ہے اور نہ جانے کس وقت مر جائوں ۔فوٹو : فائل

چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ نہ جانے کسی وقت موت آجائے اس لیے وہ اپنی زندگی کے ہر گزرتے پل کا بھر پور مزہ لیتے ہیں۔

سیف نے کہا کہ ان کو والد کی وفات کے بعد سے ان کو ہر وقت موت کا دھڑکا لگا رہتا ہے اور نہ جانے کس وقت مر جائوں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ میں اور کرینہ اس قدر مصروف ہیں کہ نئے بچے کو وقت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ایسے میں بچے کی خواہش صرف خودغرضی ہوگی۔واضح رہے کہ ان کی حال ہی میں سوناکشی سنہا کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم بھی باکس آفس پر بڑابزنس کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

مقبول خبریں