آن لائن فٹنس ٹیسٹ کامران اکمل پی سی بی پر برس پڑے

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ ہر 2ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ دینا کھلاڑیوں کیلیے مشکلات پیدا کر رہا ہے


Sports Reporter April 22, 2020
آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے معاملے پرکامران اکمل پی سی بی پر برس پڑے فوٹو: فائل

کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے معاملے پرٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پی سی بی پر برس پڑے،ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ ہر 2ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ دینا کھلاڑیوں کیلیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق کو فٹنس پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے،زیادہ فٹنس ٹریننگ سے بولرز کی توانائی اور بیٹسمینوں کا اسٹیمنا کم ہورہا ہے،کامران اکمل نے مزید کہا کہ سیزن کے دوران فٹنس ٹیسٹ دینا کافی مشکل ہوتا ہے چنانچہ کیمپ آف سیزن میں لگایا جائے۔

اس دوران ٹریننگ بھی کرانی چاہیے جیسے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آنجہانی ہیڈ کوچ باب وولمر اور دیگرکوچزکراتے تھے،مسئلہ یہ ہے کہ جو بھی کوچ آئے وہ ٹیم کی بہتری کے لیے اپنا پلان لاتا ہے، یہ بات درست ہے کہ کسی کھلاڑی کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے، البتہ اسکلز بہتر کرنے کے لیے فٹنس سے دگنی محنت لگتی ہے، خود مصباح الحق اپنی اسکلز ہی کی وجہ سے طویل عرصے تک پاکستان کے لیے کھیلے اور چار سال تک قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی پایا۔

مقبول خبریں