ایکسپریس کے دفاتر پر حملہ آزادی صحافت پر وار ہے شاہدہ منی

اگر پہلا حملہ کرنیوالوں کا سراغ لگا لیا جاتا تو دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آتا


Showbiz Reporter December 04, 2013
ایکسپریس گروپ کے اخبار اور چینل عوام کے اہم مسائل کو اجاگرکرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کراچی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاتر پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قراردیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ پر تھوڑے ہی عرصے میں یہ دوسراحملہ ہے، اگر پہلے ہی دہشتگردوںکا سراغ لگا لیا جاتا تودوبارہ ایسا حملہ نہ ہوتا۔



انھوں نے کہا کہ ایکسپریس گروپ کے اخبار اور چینل عوام کے اہم مسائل کو اجاگرکرتے ہیں۔ 'ہر خبر پر نظر' رکھنے والی ایکسپریس کی ٹیم شب وروز ہمیں اہم خبروں سے آگاہ کرتی ہے بلکہ پاکستان کے سافٹ امیج کو پوری دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کا کردار بہت نمایاں ہے۔

مقبول خبریں