عزیزآباد میں رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی اسی علاقے میں ایم کیوایم کا مرکز نائن زیرو بھی واقع ہے۔
رینجرز کی بھاری نفری نے عزیزآباد اور اس کے اطراف گلیوں کا محاصرہ کیا،اس موقع پر رینجرز اہلکاروں نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پراسنیب چیکنگ کی جبکہ گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق 4 گھنتے تک جاری سرچ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی قسم کا اسلحہ برآمد ہوا۔
واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے،عزیزآباد میں رینجرز کی گھر گھر تلاشی بھی اسی آپریشن کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔