ثانیہ نے اسٹارک کے حوالے سے ’جوروکا غلام‘ ٹویٹ کی وضاحت کردی

جب ہمارے شوہر اچھا پرفارم کریں تو وہ ان کی صلاحیت ہوتی اور جب اچھا نہیں کھیل پاتے تو وجہ ہمیں قرار دیا جاتا ہے، ثانیہ


Sports Desk May 08, 2020
جب ہمارے شوہر اچھا پرفارم کریں تو وہ ان کی صلاحیت ہوتی اور جب اچھا نہیں کھیل پاتے تو وجہ ہمیں قرار دیا جاتا ہے، ثانیہ: فوٹو : فائل

بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے مچل اسٹارک کے حوالے سے 'جورو کا غلام' والی ٹویٹ کی وضاحت کردی۔

رواں برس بھارت سے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر مچل اسٹارک اپنا ون ڈے میچ چھوڑ کر اہلیہ ویمن کرکٹ اسٹار الیسا ہیلی کوسپورٹ کرنے میلبورن اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ جس پر ثانیہ مرزا نے ٹویٹ کیا تھا کہ اگر ایسا جنوبی ایشیا میں کسی نے کیا ہوتا تو اسے 'جوروکا غلام' کہا جاتا۔

اب بھارتی کرکٹرز جمیا روڈریگوئز اور سمرتی مندھانا سے بات چیت میں ثانیہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو توجہ میں بٹنے کی وجہ قرار دیا جاتا ہے، میں اور انوشکا شرما اس کا نشانہ بنتی ہیں، جب ہمارے شوہر اچھا پرفارم کریں تو وہ ان کی صلاحیت ہوتی اور جب اچھا نہیں کھیل پاتے تو وجہ ہمیں قرار دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں