سچن ٹنڈولکر لاک ڈاؤن میں بیٹے کے لیے ’حجام‘ بن گئے

ٹنڈولکر نے مدد دینے پر بیٹی سارا کا بھی شکریہ ادا کیا


Sports Desk May 20, 2020
ٹنڈولکر نے مدد دینے پر بیٹی سارا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر لاک ڈاؤن میں بیٹے کیلیے 'حجام' بن گئے، انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ارجن کا نیا ہیئر اسٹائل بنارہے ہیں۔

ٹنڈولکر نے مدد دینے پر بیٹی سارا کا بھی شکریہ ادا کیا، انھوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایک والد ہونے کے ناطے آپ کو سب کچھ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ بچوں کے ساتھ کھیلنا، ایکسرسائز کرنا یا پھر ان کے بال کاٹنا ہوں، اس ہیئر کٹ میں ارجن زیادہ خوبصورت لگے گا، میں اپنی سیلون اسسٹنٹ سارا کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مقبول خبریں