نہال ہاشمی بھی کورونا وائرس کا شکار

سینیٹر نہال ہاشمی اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں


ویب ڈیسک May 25, 2020
سینیٹر نہال ہاشمی اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں

ن لیگی رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ترجمان لیگی رہنما کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں اور وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے عوام سے اپنے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 56 ہزار 349 تک جاپہنچی جب کہ 1167 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہینِ عدالت کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

 

مقبول خبریں