
کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی۔ ملزم نے دکان کے باہر کھڑے ہوکر کاؤنٹر میں ہاتھ ڈالا اور ہاتھ بھر کر کرنسی نوٹ باہر نکالے۔
ملزم نے جیسے ہی دونوں ہاتھوں میں نوٹ پکڑے اسے دکاندار نے فائر مارا۔ ملزم کے سینے میں ایک ہی گولی لگی اور وہ زمین پر ڈھیر ہوگیا۔
زخمی ڈاکو دکاندار کے سامنے گڑگڑانے لگا لیکن دکاندار نے دوسری گولی بھی ماری جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ساتھی کو گولی لگتے دیکھ کر دوسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔
content.jwplatform.com