عمران خان اعتراف کرچکے صرف میں نے گنے کی پوری قیمت ادا کی، جہانگیر ترین

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2020
2017/2018میں صرف میں نے گنے کی پوری امدادی قیمت ادا کی۔ پی ٹی آئی رہنما کا ٹوئٹ۔ فوٹو، فائل

2017/2018میں صرف میں نے گنے کی پوری امدادی قیمت ادا کی۔ پی ٹی آئی رہنما کا ٹوئٹ۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کی جانب سے اس حقیقت کے اعتراف پر شکر گزار ہوں کہ سال 2017/2018 میں صرف میں نے گنّے کی پوری امدادی قیمت ادا کی۔

اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں حکومتی ترجمانوں کے کی جانب سے اس بات کے اعتراف پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے 2018/2017 میں صرف میں گنے کی پوری امدادی قیمت 180 روپے ادا کی جب کہ دوسروں پر صرف 140 روپے ادا کرنے کا الزام ہے۔

https://twitter.com/JahangirKTareen/status/1265602367535398914?s=20

انہوں نے عمران خان کے ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیڈر نے بھی گنے کی امدادی قیمت کی پوری ادائیگی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: جہانگیرترین گروپ کی شوگر ملز اوورانوائسنگ اور ڈبل بلنگ میں ملوث ہیں، شہزاد اکبر

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ برسوں میں پیدا ہونے والے چینی کے بحران کی تحقیقات ک لیے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیشن بنایا تھا جس کی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے۔ رپورٹ میں شوگر مل مالکان پر کسانوں سے سستا گنا خرید کر مہنگی لاگت ظاہر کرنے کی نشان دہی کی گئی تھی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کے گروپ کی شوگر ملز بھی زیادہ مالیت کی رسیدیں بنانے اور دہرے کھاتے رکھنے میں ملوث ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔