فیصل آباد آئل ریفائنری میں آتشزدگی 5 افراد جھلس کر جاں بحق

12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک June 09, 2020
امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جھلسنے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو حکام۔ فوٹو، فائل

آئل ریفائنری میں آتش زدگی سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سدھار کے قریب آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدی سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر چار افراد کی اموات ہوئیں اور ایک شدید زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جو جاں بر نہ ہوسکا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق فیکٹری میں ایک لاکھ لیٹر سے زائد تیل موجود تھا۔

 

مقبول خبریں