اسٹین کے گھرپرنقب زنی کی تین کوششیں ناکام ہوگئیں

اسٹین نے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار بھی کیا


Sports Desk June 13, 2020
اسٹین نے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار بھی کیا: ۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین کے گھر پرنقب زنی کی تین کوششیں ناکام ہو گئیں۔

اس کا انکشاف انھوں نے خود کیا، اسٹین نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن نے لوگوں کو مایوس کردیا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے رہیں، اسٹین نے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

انھوں نے اپنے ذاتی تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں میرے گھر پر بھی تین بار نقب زنی کی کوششیں ناکام ہوئیں، گذشتہ دنوں میرے دوستوں کی کار تباہ کردی گئی،ان واقعات سے گھر پر موجود میری والدہ خوف کا شکار ہوئیں، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن کے بعد سے جرائم کی تعداد بڑھی ہے۔

مقبول خبریں