سندھ حکومت نئے مالی سال کیلئے ٹیکس فری بجٹ آج پیش کرے گی

حکمہ صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 10 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک June 17, 2020
تعلیمی شعبوں کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت کا نئے مالی سال کے لئے ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کا نئے مالی سال 21-2020 کے لئے ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس کا مجموعی حجم 1220 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال کا بجٹ سندھ اسمبلی کے آن لائن سیشن میں پیش کریں گے جو ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا سیشن ہوگا۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں رواں سال کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ 58 ارب روپے کمی کے ساتھ 170 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں ضلعی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 15 ارب روپے شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 10 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور تعلیمی شعبوں کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں