کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ایک لاکھ 10 ہزار بچوں کو ویکسین کا ہدف مقرر

کورونا وباء کی وجہ سے 4 ماہ کی معطلی کے بعد کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم دوبارہ آغاز ہوگیا


ویب ڈیسک July 20, 2020
مہم کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار بچوں کو ویکسین کا ہدف مقرر ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ میں کورونا کی وجہ سے 4 ماہ کی معطلی کے بعد آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ایک لاکھ 10 ہزار بچوں کو ویکسین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کورونا وباء کی وجہ سے 4 ماہ کی معطلی کے بعد کوئٹہ کے مخصوص 10 علاقوں میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع ہوگئی ہے، مہم کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار بچوں کو ویکسین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور پولیو مہم میں 541 ٹیمیں حصہ لیں گی، موبائل ٹیم میں 395 جب کہ 34 فکسڈ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کورونا وائرس کے باعث رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم نہیں چلائی جاسکی، بلوچستان میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 15ہوگئی ہے جب کہ ملک میں یہ تعداد 59 ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں