عالیہ بھٹ ’’ہائی وے‘‘ کیلیے نمک فیکٹری کی ملازمہ بن گئیں

امتیازعلی کی ہدایتکاری میں فلم کی مقبوضہ کشمیراوربھارت کی متعدد ریاستوں میں عکس بندی


Showbiz Desk December 12, 2013
شوٹنگ کے دوران کئی دلچسپ جگہیں دیکھیں جنکا سوچابھی نہیں تھا، عالیہ بھٹ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھارتی صوبہ راجستھان میں واقع سامبھر نمک فیکٹری میں کام شروع کردیا اطلاعات کے مطابق ساجد ناڈیوالہ،سدھارتھ رائے کپور اور رونی سکریوالا کی مشترکہ پروڈکشن فلم ''ہائے وے'' کی شوٹنگز مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے مختلف علاقوں دہلی ہریانہ راجستھان پنجاب ہماچل پردیش میں کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جو امتیاس علی تاج کہ ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ہائی وے میں رندیپ ہوڈا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں پر فلم کا ایک سین عکس بند کیا گیا جس میں انھیں بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے سامبھر Sambharمیں واقع نمک فیکٹری میں کام کرتے دکھایاگیا۔ممبئی میں پیدا اور پرورش پانیوالی اداکارہ کے لیے راجستھان کے علاقے سامبھر Sambharمیں جہاں ہر چیز میں نمک رچاہے ایک بڑے تجربے سے کم نہ تھا۔اس سلسلہ میں عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم ہائی وے کی شوٹنگ کے دوران مجھے ہر وہ دلچسپ چیزیں اور جگہیں دیکھنے کا موقع ملا جن کے دیکھنے کا میں نے کبھی سوچا یا اس کی خواہش بھی نہیں کی تھی۔سامبھر میںنمک فیکٹری بہت خوبصورت جگہ ہے اور میرے لیے یہاں کام کرانا ایک عجب تجربہ تھا۔میں نے یہاں اپنی سالگرہ منائی اور میں حقیقت میں اس فلم میں اپنے کردار ویرا کو محسوس کررہی ہوں، امتیاز علی کی ہدایات میں تیار کی ج انیوالی اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ رندیپ ہوڈا ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کا میوزک اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے جب کہ اس کے گانے ارشد کمال نے تحریر کیے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق اس فلم کو 21فروری 2014کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔رندیپ ہوڈا کا کہنا ہے ہائی وے پر چھ ریاستوں کے سفر پر بنائی جانیوالی فلم کے دوران کئی خوشگوار واقعات رونما ہوئے ۔اور عکس بندی کے دوران کئی کہانیاں پیدا ہوئیں جو اس فلم میں دکھائی جارہی ہیں میرے خیال میں اس جیسی فلم آج تک نہیں بنائی گئی ۔ واضح رہے کہ 15مارچ 1993کو ممبئی میںفلمساز ہدایتکار اور مصنف مہیش بھٹ اور اور اداکارہ سونی رازدان کے گھر پیدا ہونے والی عالیہ بھٹ اداکارہ و ہدایتکارہ پوجابھٹ ، شاہین بھٹ اور راہول کی بہن ہیں اداکار عمران ہاشمی ان کے کزن ہیں جب کہ مکیش بھٹ انکل ہیں ۔ والدہ کے مطابق عالیہ کو کشمیر اور جرمن ثقافت ورثہ میں ملی ہے ۔اداکارہ نے ہائی اسکول کی تعلیم مئی 2011میں جمنا بائی نرسری اسکول ممبئی سے حاصل کی۔عالیہ نے 1999کی فلم ''سنگھرش''میں چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے شوبز کیرئر کاآغاز کیا تاہم بطور اداکارہ ان کی پہلی فلم 2012 میں ریلیز ہونے والی ''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر '' ہی قراردی جارہی ہے ۔



19اکتوبر 2012کو بھارت کے 1400سے زائد سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی اس فلم میں عالیہ بھٹ کو ہدایتکار کرن جوہر نے پہلی مرتبہ مرکزی کردار میں متعارف کرایاتھا ۔ گوری خان اور یش جوہر کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی اس فلم میں اداکارہ کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا اسے بہترین اداکارہ کے ڈیوٹ فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ باکس آفس پر کامیابی حاصل کرکے متعدد نئے ریکارڈ بنانے والی اس فلم میں عالیہ کی کارکردگی پر بالی ووڈ حلقوں کا کہنا تھا کہ فنکار گھرانے سے تعلق ہونے پر عالیہ سے سے جو توقعات وابستہ کی جارہی تھیں وہ ان پر پوری اترتی نظر آتی ہیں ۔اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کی کامیابی کے بعد اداکارہ پر فلموں کی بارش ہوگئی اور اسے متعددفلموں میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا مگراداکارہ کی کوئی بھی فلم 2013 کے دوران ریلیز نہ کی جاسکی ۔

عالیہ بھٹ ان دنوں امتیاز علی کی ہدایتکاری میں تیارہونے والی فلم ہائی وے کے علاوہ ٹو اسٹیٹس ، ہمپٹی شرما کی دلہنیا اور جگا جاسوس میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ بونی کپور نے بھی اسے اداکار فواد افضل خان کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ''ٹواسٹیٹس'' ساجد ناڈیوالہ اور کرن جوہر کی مشترکہ پروڈکشن ہے جس کی ہدایات ابھیشک ورمن دے رہے ہیں ۔ چیتن بھگت کی تحریر کردہ کہانی پر مبنی پر اس فلم کا میوزک شنکر مہادیوان،احسان نورانی اور لوئے منڈونسا نے ترتیب دیاہے جب کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ارجن کپوراور امریتا سنگھ بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اس فلم کو اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔انوراگ باسوکی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی فلم میں عالیہ بھٹ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف اور گوندا کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی اس فلم کو بھی آئندہ برس نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کااعلان کیا گیاہے ۔

مقبول خبریں