کسی نے جارحیت مسلط کی توپوری قوت سےجواب دیں گے آرمی چیف

چین اور یوکرین کے تعاون سے تیار ہونے والے الخالد 1 ٹینک کی آرمڈ کور کو حوالگی کی تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک July 28, 2020
ہماری دفاعی تیاریاں امن کویقین بنانےکیلئےہیں،آرمی چیف کا تقریب سے خطاب۔ فوٹو، فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اگرکسی نےجارحیت مسلط کی توپوری قوت سےجواب دیں گے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹٰیکسلا(ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا اور آرمرڈ کور رجمنٹ کو الخالد1 ٹینک حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقعے پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایچ آئی ٹی عالمی معیارکی دفاعی مصنوعات تیارکررہاہے۔ ایچ آئی ٹی خودانحصاری کےحصول میں گرانقدرخدمات انجام دےرہاہے۔ ہماری دفاعی تیاریاں امن کویقین بنانےکیلئےہیں۔ اگر کسی نے جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔

آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی کوششوں اورصلاحیتوں پراظہاراطمینان کیا۔ تقریب میں الخالدون ٹینک کی صلاحیتون کاعملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1288125076617846791?s=20

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق الخالدون ٹینک چین اوریوکرین کےمشترکہ تعاون تیارکیاگیاہے۔ الخالد 1ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے۔ الخالد 1 ٹینک Driver Digital PanelتھرملImaging اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ دن اور رات میں لڑنے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ جوہری، حیاتیاتی اور کیمیکل حملے کے خلاف اپنا موٴثر دفاع، کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

مقبول خبریں