پیپلز لبریشن آرمی یوم تاسیس، چینی ڈیفنس اتاشی کا وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2020
پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے، آرمی چیف۔ فوٹو : آئی ایس پی آر اسکرین شاٹ

پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے، آرمی چیف۔ فوٹو : آئی ایس پی آر اسکرین شاٹ

 راولپنڈی: پیپلز لیبریشن آرمی کی 93 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں چینی ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں چینی سفارتخانے کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیپلز لیبریشن آرمی کی 93 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں چینی سفارتخانے کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں سربراہ آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے چینی وفد کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پہنچایا گیا جس میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔

اس موقع پر چینی ڈیفنس اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین فوجی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، ہر موسم میں باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی اور ہر شعبے میں بشمول کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔