کویت نے پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک کی پروازوں پر پابندی لگادی  

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2020
جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان میں چین، ایران، برازیل ، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔ (فوٹو، فائل)

جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان میں چین، ایران، برازیل ، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔ (فوٹو، فائل)

کویت سٹی: کویت نے کورونا وائرس سے  متعلق خطرات کے پیش نظر پاکستان  اور بھارت سمیت وبا سے متعلق پُر خطر قرار دیے گئے ممالک کی پروازوں  پر پابندی عائد کردی ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کو کویت کے ڈائریکٹر جنرل برائے سول ایوی ایشن نے پابندیوں کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق بھارت، پاکستان، مصر، فلپائن، لبنان، سری لنکا سمیت کئی ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں  مذکورہ ممالک کے باشندے بڑی تعداد میں مقیم ہیں۔

جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان میں چین، ایران، برازیل ، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔