جے ایس بینک پاکستان کا بہترین ایس ایم ای بینک قرار

جے ایس بینک چھوٹے اور درمیانے درجے کے ایس ایم ایزکو قرض دینے والے صف اول کے تین بڑے بینکوں میں شامل ہے۔


Staff Reporter August 11, 2020
جے ایس بینک چھوٹے اور درمیانے درجے کے ایس ایم ایزکو قرض دینے والے صف اول کے تین بڑے بینکوں میں شامل ہے۔ فوٹو: فائل

جے ایس بینک کو پاکستان کا بہترین ایس ایم ای بینک قرار دیا گیا ہے۔

ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ریٹیل بینکنگ ایوارڈ 2020 میں جے ایس بینک کو پاکستان کا بہترین ایس ایم ای بینک قرار دیا گیا ہے۔ بینک کو لگاتار دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جدید مصنوعات اور خدمات کے حامل بینکوں کو تسلیم کرنے کے لئے یہ ایوارڈ ایشیاکے بینکوں کو یکجا کرتا ہے۔

جے ایس بینک چھوٹے اور درمیانے درجے کے ایس ایم ایزکو قرض دینے والے صف اول کے تین بڑے بینکوں میں شامل ہے۔ سال 2019 کے دوران بینک کا مجموعی ایس ایم ای کلائنٹ روسٹر تقریباً 22 ہزار تک بڑھ گیا ہے.

جے ایس بینک کے صدر باصر شمسی نے کہاہے کہ بینک کیلیے ایس ایم ایز اقتصادی ترقی کا مرکز ہیں۔ اس شعبہ کی تعمیر کے ذریعے ہم پاکستان کے مستقبل کی تعمیر کیلیے کام کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں