جعلی عامل کے کہنے پر پڑوسی کے بیٹے کو ذبح کرنے والی بانجھ خاتون کو سزائے موت

40 سالہ سنیکشا دیوی بانجھ پن کے خاتمے اور بیٹے کی پیدائش کی خواہش مند تھی، پولیس


ویب ڈیسک August 18, 2020
بھارت میں دہائیوں بعد کسی خاتون کو سزائے موت سنائی گئی ہے، فوٹو : فائل

KARACHI: بھارت میں بیٹے کی پیدائش کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر پڑوسی کے بیٹے کو قتل کرنے والی بانجھ خاتون اور ساس کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کی مقامی عدالت نے 40 سالہ خاتون سنیکشا دیوی اور اس کی ساس 60 سالہ درگاوتی دیوی کو پڑوسی کے 4 سالہ لڑکے کو بیدری سے قتل کرنے پر سزائے موت سنائی ہے۔ دونوں پر دیو کمار نامی لڑکے کو جعلی عامل کے کہنے پر ذبح کرنے کا الزام تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سنیکشا نے بانجھ پن کے خاتمے اور بیٹے کی پیدائش کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر پڑوسی کے لڑکے کی بلَی چڑھائی۔ آلہ قتل اور بچے کے خون آلود کپڑے خاتون کے گھر سے برآمد کیے گئے ہیں۔

ذبح کیے گئے دیو کمار کی لاش کو سنیکشا دیوی اور درگاوتی دیوی نے اپنے گھر سے کچھ دوری پر کھیت میں دبایا تھا جسے مقتول لڑکے کے اہل خانہ نے ڈھونڈ نکالا تھا۔

مقبول خبریں