کراچی میں آج معتدل بارش کا امکان

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter August 19, 2020
مون سون اثرات سندھ کے جنوب مشرق میں داخل ہورہے ہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD: شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش ہونے کا امکان ہے، منگل کو صبح کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب کے شمال مشرق اور رن آف کچھ کے قریب سمندر میں ٹرف (ہوا کے کم دباؤ کا ایک حصہ) موجود ہے، ٹرف کی موجودگی کے باعث مون سون اثرات سندھ کے جنوب مشرق میں داخل ہورہے ہیں، اس سسٹم کے اثرات کی وجہ سے شہر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں اور کہیں معتدل 10 سے 15 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، تھرپارکر، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ میں بھی بارش ہوسکتی ہے، منگل کو صبح کے وقت شہر کا مطلع ابر آلود رہا جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری جبکہ کم سے کم 30 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 79 اور شام کو 62 فیصدرہا۔ سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں